پیر 26  اگست 2019ء
پیر 26  اگست 2019ء

امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے فیس بک پر پانچ ارب ڈالر جرما نے کی منظوری دے دی

واشنگٹن(این این آئی)امریکا کے فیڈرل ٹریڈ کمیشن نے فیس بک پر پانچ ارب ڈالر کا جرمانہ عائد کرنے کی منظوری دے دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس جرمانے کی حتمی منظوری امریکی محکمہ انصاف کے دیوانی شعبے نے نظرثانی کے بعد دینی ہے۔فیس بک پر یہ جرمانہ صارفین کے ڈیٹا اور نجی معلومات کے تحفظ میں ناکامی کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ ناقدین نے اتنے بڑے جرمانے کوغیر مناسب قرار دیا ہے۔ یہ جرمانہ فیس بک کے خلاف ڈیٹا کے تحفظ میں متعدد ناکامیوں کے حوالے سے جاری تفتیشی عمل پر فریقین کے درمیان ڈیل کی روشنی میں googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); طے کیا گیا ہے۔ کمیشن کے ری پبلکن پارٹی کے اراکین اس مجوزہ ڈیل کی حمایت کر رہے ہیں جب کہ ڈیموکریٹک اراکین مخالفت میں ہیں۔ جرمانے کی حتمی منظوری ہو جاتی ہے تو یہ کسی ادارے پر عائد کیا جانے والا سب سے بڑا جرمانہ ہو گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں