پیر 26  اگست 2019ء
پیر 26  اگست 2019ء

ملک بھر میں ہواوے وائے 9پرائم کے صرف دو گھنٹے میں کتنے کروڑ سے زائد سیٹس فروخت ہو گئے ، جان کر دنگ رہ جائیں گے

کراچی (این این آئی) ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ہواوے کا جنون HUAWEI Y9 Prime 2019کے پری آرڈر فیز سے بھی آگے جاری رہے گا۔ اپنے پیش رو کے300 فیصدپری آرڈر کو پہنچنے کے بعد مڈ رینج کلرکی فروخت کئی گنا بڑھ گئی ہے۔فروخت کے لیے پیش کیے جانے کے صرف 2گھنٹوں کے اندر لوگوں نے ملک بھر میں ہواوے کی آؤٹ لیٹس سے 75,000,000/- روپے مالیت کے HUAWEI Y9 Prime 2019خریدے۔اگر یہ رجحان جاری رہا تو یقیناً یہ اسمارٹ فون ، مختصر عرصے میں مڈرینج کنگ کا خطاب حاصل کر لے گا۔HUAWEI Y9 Prime 2019کا پری آرڈرز اور پہلی googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); اور پہلی سیلز نئی بلندی کو چھو رہا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس اسمارٹ فون نے، مسابقتی قیمت میں،اپنی اہم تصریحات کے باعث لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔پاکستان بھر میں اس کے مداح لائنوں میں موجود ہیں تاکہ مڈ رینج کلر آف دی ایئر حاصل کر سکیں۔ صارفین کا رد عمل غیر معمولی حد تک مثبت ہے اور ہواوے کے لیے اس سے زیادہ خوشی کی بات اور کوئی نہیں ہو سکتی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے، ہواوے پاکستان کے کنٹری مینیجر،اسکاٹ ہوانگ نے کہا: ’’ HUAWEI Y9 Prime 2019کے تعارف کے ساتھ ہی ہم نے game-changing ٹیکنالوجی اور جدت میں کمپنی کی مہارت پرصارفین کے اعتماد کو یقینی بنایا تھا۔ ہمیں یہ کہتے ہوئے خوشی ہے کہ پاکستان میں یہ اسمارٹ فون ، توقع کے مطابق، بہت جلدانتہائی مقبول ہو گیا ہے اور اس کی فروخت نے یہ بات ثابت کر دی ہے۔ ہواوے کے مداحوں کی جانب سے مسلسل محبت اور سپورٹ ہمیں مزید اس بات پر آمادہ کیا ہے کہ ہم پاکستانی مارکیٹ میں مزید مضبوط بیس قائم کریں اور ہم امید کرتے ہیں کہ ہم اپنی مصنوعات اور خدمات بہترین قیمت پر فراہم کرتے رہیں گے۔HUAWEI Y9 Prime 2019 ایک ایسا فون ہے جو ہرقسم کے صارف کے لیے بنایا گیا ہے۔یہ تیز ہے، پاورفل ہے، اسٹائلش ہے اور جدت اور فیچرز سے بھرپور ہے جو اس سیٹ کو اس کی اپنی لیگ کا حصہ بناتے ہیں۔ ان فیچرز میں ڈسپلے کا حیرت انگیز ڈیزائن اور جدید فرنٹ کیمرا پلیسمنٹ شامل ہیں جو ٹیکنالوجی کے ہر شوقین کی نگاہ اپنی جانب مبذول کراتے ہیں۔ ان سب سے اوپر، گوگل سے تعلق رکھنے والی ایپس مثلاً گوگل پلے، گوگل میپس، جی میل، یوٹیوب وغیرہ نہایت عمدہ طریقے سے کام کرتے ہیں جن کے لیے وقفے وقفے سے گوگل اور خود ہواوے کی جانب سے اپ ڈیٹس فراہم کیے جاتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں