منگل 23 جولائی 2019ء
منگل 23 جولائی 2019ء

گانے اور فلمیں دیکھنے والی مشہور ایپ نیٹ فلکس حرام قرار، مشہورپاکستانی بینک نے آن لائن پیمنٹ ادائیگی بھی روک دی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی شہری احمد طارق نے اپنے موبائل میں مختلف گانے سننے کے لیے کئی ایپس ڈاؤن لوڈ کی ہوئی ہیں جن کی وہ آن لائن رقم بھی ادا کرتے ہیں۔ایک دن جب احمد نے میوزک ڈاؤن لوڈ کرنے والی ایک موبائل ایپ کو رقم کی ادائیگی کے لیے اپنا بینک کارڈ استعمال کیا تو ان کی پیمنٹ رک گئی۔ جب انھوں نے میزان بینک کو فون ملایا تو ترجمان نے انہیں بتایا کہ بینک اس معاملے پر کام کر رہا ہے لیکن اگر آپ کا معاملہ فلمیں دیکھنے والی ایپنیٹ فلکس کو رقم کی ادائیگی کی وجہ سے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); رکا ہوا ہے تو وہ پورا نہیں ہو پائے گا کیونکہ ہمارے بینک کا کارڈ نیٹ فلکس کے لیے استعمال نہیں ہوسکتا۔ یہ ہماری شریعہ پالیسی کے خلاف ہے۔یاد رہے کہ نیٹ فلکس بین الاقوامی سٹریمنگ سروس ہے جس کے دنیا بھر میں 148 ملین دیکھنے والے ہیں۔ جب نیٹ فلکس پاکستان میں لانچ کیا گیا تھا تب مقامی سطح پر زیادہ خوشی اس بات کی تھی کہ پاکستان میں بننے والی فلموں اور ڈراموں کو اس پلیٹ فارم پر جگہ مل پائیگی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں