منگل 23 جولائی 2019ء
منگل 23 جولائی 2019ء

دنیا میں انٹرنیٹ صارفین کی تعدادکتنی ہے؟،صارفین کی تعداد کے پہلے اور دوسرے نمبر پر کونسا ملک آگیا ، حیرت انگیز تفصیلات

لندن(این این اائی) بانڈ انٹرنیٹ ٹرینڈ لائن رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ کے صارفین کی تعداد میں ہر گزرتے دن اضافہ ہونے کے باوجود اضافے کی رفتار میں سستی آ رہی ہے۔انٹرنیٹ صارفین کی تعداد سال 2018 میں اس سے قبل کے سال کے مقابلے میں 6 فیصد تک بڑھتے ہوئے 3.8 ارب تک پہنچ گئی ہے جو کل عالمی آبادی کے نصف سے زیادہ ہے،نیٹ صارفین کا 53 فیصد ایشیا پیسیفک میں 15 فیصد، یورپ میں 13 فیصد، افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں 10فیصد جبکہ 9 فیصد شمالی امریکا میں ہے-صارفین کی تعداد کے اعتبار سے21 فیصد شرح کے ساتھ googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); چین اول نمبر پر، 12 فیصد شرح کے ساتھ بھارت دوسرے اور 8 فیصد کے ساتھ امریکا تیسرے نمبر پر ہے، اس لسٹ میں ترکی کا نمبر 15واں ہے۔‎

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں