پیر 26  اگست 2019ء
پیر 26  اگست 2019ء

فیس بک کی جانب سے ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرائے جانے کا اعلان کردیاگیا،تفصیلات جاری

نیویارک(این این آئی) فیس بک نے آئندہ سال ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرانے کا اعلان کردیا،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق فیس بک اور بینک آف انگلینڈ کے درمیان ڈیجیٹل کرنسی کو متعارف کرائے جانے سے متعلق مذاکرات ہوئے ہیں اوراب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ سال تک اس کرنسی کو متعارف کرایا جائے گا۔فیس بک کی اس ڈیجیٹل کرنسی کو ’گلوبل کوائن‘ کا نام دیا جائے گا  جسے عالمی سطح پر کاروبار کے لیے قابل قبول کرنسیوں کے عوض خریدا جا سکے گا۔منصوبے کے تحت گلوبل کوائن کو خریدنے والے افراد دنیا کے کئی ممالک سے ا?ن لائن googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); خریداری یا پھر کہیں بھی پیسوں کی منتقلی کر سکیں گے اور صارفین کو کوئی اضافی معلومات بھی فراہم نہیں کرنا پڑے گی۔فیس بک کی اس ڈیجیٹل کرنسی کو ابتدائی طور پر 2020 تک چند ممالک میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، خیال کیا جا رہا ہے کہ ابتدائی طور پر اسے برطانیہ سمیت دیگر یورپی ممالک میں متعارف کرایا جائے گا۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ فیس بک اس ڈیجیٹل کرنسی کی خرید و فروخت کی سہولت اپنی میسیجنگ ایپ واٹس ایپ اور سوشل شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بھی فراہم کرے گا۔ساتھ ہی فیس بک کی جانب سے پیسوں کی منتقلی کا فیچر بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے، جس کے لیے فیس بک ویسٹرن یونین جیسی منی ٹرانسفر کمپنیوں کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں