پیر 26  اگست 2019ء
پیر 26  اگست 2019ء

پاکستانی طالب علم زیدان حامد نے کم ترین وقت میں پیریاڈک ٹیبل کی ترتیب کا ریکارڈ قائم کردیا،نام گنیزبک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج

اسلام آباد( آن لائن )پاکستانی طالب علم زیدان حامد نے کم ترین وقت میں پیریاڈک ٹیبل کی ترتیب کا ریکارڈ قائم کردیا۔لٹل پروفیسر کے نام سے مشہور پاکستانی طالب علمی زیدان حامد نے کیمیا کے پیریاڈک ٹیبل کو کم ترین وقت میں ترتیب دے کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروا لیا۔زیدان نے صرف 9 برس کی عمر میں یہریکارڈ بنایا ہے۔ انہوں نے 5 منٹس 46 سیکنڈز میں پیریاڈک ٹیبل پر تمام عناصر کو ان کے درست مقام پر ترتیب دیا۔اس سے قبل یہ ریکارڈ امریکا کی پروڈ یونیورسٹی آف کیمیکل انجینئرنگ کے پروفیسر ڈاکٹر googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ولاز نے گزشتہ برس بنایا تھا۔ انہوں نے یہ ریکارڈ پیریاڈک ٹیبل کے 150 سال مکمل ہونے پر 6 منٹ 44 سیکنڈ میں بنایا تھا۔ڈاکٹر ولاز کے اس ریکارڈ کو 9 سالہ زیدان نے توڑ دیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں