جمعرات 27 جون 2019ء
جمعرات 27 جون 2019ء

عالمی سمندر کی سطح دو میٹر تک بلند ہوسکتی ہے اور 180 ملین افراد بے گھر ہوسکتے ہیں، ماہرین

کراچی(این این آئی)عالمی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس صدی کے اختتام تک عالمی سمندر کی سطح دو میٹر تک بلند ہوسکتی ہے اور 180 ملین افراد بے گھر ہوسکتے ہیں۔موسمی ماہرین نے نئی تحقیق میں سمندری سطح کی صورتحال پر اپنا جائزہ پیش کیا ہے جس کے مطابق گرین لینڈ اور انٹارکٹیکا میں موجود برف کے بڑے بڑے تودے سمندر کی سطح میں درجنوں میٹر تکاضافے کرنے کیلئے کافی ہیں۔تحقیق کے مطابق بڑھتی ہوئی حدت کے باعث سمندر میں اضافے سے بھی پانی کی سطح بلند ہوسکتی ہے جس سے فرانس ،جرمنی ،اسپین ،برطانیہ کے رقبے جتنی زمین googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); سمندر میں شامل ہو جائے گی۔ماہرین کے مطابق کہ اگر آنے والی دہائیوں میں کاربن کے اخراج میں اہم کٹوتی کی جائے تو اس قسم کے حالات سے بچنے کا ابھی بھی وقت ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں