جمعه 25  ستمبر 2020ء
جمعه 25  ستمبر 2020ء

غیراخلاقی مواد ،معروف ایپ کو فوری طور پر پاکستان میں بند کردیا گیا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے لائیو اسٹریمنگ ایپلی کیشن بیگو کو فوری بند کرنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ ٹک ٹاک کو بھی آخری وارننگ جاری کردی۔پی ٹی اے حکام کے مطابق مختلف طبقات کی جانب سے ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی ویڈیوز کی شکایات مل رہی تھیں جس پر وارننگ دی گئی تھی مگر ٹک ٹاک کی جانب سے تحریری جو اب تسلی بخش نہیں ہےلہٰذا اسے حمتی وارننگ جاری کی گئی ہے۔پی ٹی اے نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹک ٹاک سوشل میڈیا نیٹ ورک سے تمام غیراخلاقی ویڈیوز ہٹائی googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); جائیں اور ٹک ٹاک پر آئندہ ایسی ویڈیوز اپ لوڈ نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی جائے۔اس کے علاوہ پی ٹی اے نے غیراخلاقی مواد پر لائیو اسٹریمنگ ایپلی کیشن بیگو کو فوری طور پاکستان میں بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں