بدھ 30  ستمبر 2020ء
بدھ 30  ستمبر 2020ء

زوم ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونیوالی ایپ بن گئی ویڈیو کالنگ ایپ کی مقبولیت میں اضافے کی خاص وجہ کیا بنی؟جانئے

نیویارک (این این آئی)زوم ٹک ٹاک کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونیوالی ایپ بن گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویڈیو کالنگ ایپ زوم کو (اپریل-جون) 2020 کے دوران 300 ملین بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔ویڈیو کالنگ ایپ زوم کی مقبولیت میں اضافے کیخاص وجہ عالمگیر وبا کووڈ-19 ہے جس کی وجہ سے تمام تر لوگ گھروں میں رہ کر آن لائن کام کر رہے ہیں۔دنیا بھر میں اسکول، کالج اور یونیورسٹیز سمیت دیگر اداروں میں آن لائن کلاسز اور میٹنگز کے لیے ویڈیو کالنگ ایپ زوم کا استعمال کیا جا رہا ہے۔زوم نے ایپل اسٹور googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); پر بھی ٹک ٹاک ریکارڈ توڑ دیا جہاں ایپ کو 94 ملین مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا جب کہ ٹک ٹاک کو 71 ملین مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا دوسری جانب اگر گوگل پلے اسٹور کی بات کی جائے تو یہاں ڈاؤن لوڈ کے اعتبار سے ٹک تاک ابھی بھی سرِ فہرست ہے جسے 225 ملین سے زائد مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے جبکہ پلے اسٹور پر زوم کو 200 ملین بار ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔ویڈیو کالنگ ایپ زوم کو بھارت میں 68 ملین مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے جب کہ امریکا میں اسے 41 ملین مرتبہ ڈاؤن لوڈ کیا گیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں