بدھ 30  ستمبر 2020ء
بدھ 30  ستمبر 2020ء

زیاومی نے اپنے نئے شاہکار ریڈمی 9 اے کو پاکستان میں متعارف کروانے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (پ ر)عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کے میدان کا بڑا نام ، زیاومی نے اپنے نئے شاہکار ریڈمی 9 اے کو آج پاکستان میں متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے ۔ یہ جدید ترین اور نیا سمارٹ فون 6۔53 انچ کے ڈسپلے کے ساتھ صارفین کے لیے موبائل سکرین ڈسپلے میں شاندار تبدیلی لایا ہے ۔جسے صارفین بے حد پسند کریں گے اسکے ساتھ ساتھ یہ mAhs5000 والی بیٹری کی مدد سے زیادہ سے زیادہ دیر کے لیے موبائل استعمال کرنے والے صارفین کی پریشانیوں میں واضح کمی کرے گا ۔ ریڈمی 9Aکی دیگر شاندار خصوصیات میں میڈیا ٹیک googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ہیلو G25، اور گیمز کے شیدائیوں کے لیے آکٹا کور گیمنگ چپسیٹ بھی شامل ہیں ، جو گیم کھیلنے کے دوران موبائل فون کے استعمال کو آسان سے آسان تر بنائے گا ، اس سمارٹ فون کی ایک زبردست خوبی جدید ترین 13 میگا پکسل کا رئیر کیمرہ ہے جو ہر طرح کے حالات ، دن یا رات میں صاف اور واضح ترین تصویر بنانے کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے ۔ ریڈمی 9A پاکستان میں آن لائن 14599 روپے میںmystore.pk اور daraz.pk پر دستیاب ہو گا جس کے ساتھ پہلے خریداروں کو پسٹن بیسک ہینڈ فری مفت ملے گا ۔ یہ اسمارٹ فون پورے ملک میں 8 جولائی سے پہلے بک بھی کروایا جا سکتا ہے ، اس صورت میں بھی خریداروں کو پسٹن بیسک ہینڈ فری مفت میں ملے گی ۔ ریڈمی 9A ، 15 جولائی رات 9 بجے سے پورے ملک کی موبائل مارکیٹس میں دستیاب ہو گا ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں