جمعه 25  ستمبر 2020ء
جمعه 25  ستمبر 2020ء

قربانی کے جانوروں کی آن لائن خرید و فروخت کیلئے آن لائن موبائل ایپ متعارف

لاہور( این این آئی )پنجاب میں قربانی کے جانوروں کی آن لائن خرید و فروخت کیلئے بکر منڈی آن لائن موبائل ایپ متعارف کروا دی گئی ۔موبائل ایپ حکومت پنجاب اور کمشنر لاہور کی ہدایت پر پنجاب آئی ٹی بورڈ اور لاہور کیٹل مارکیٹنگ کمپنی نے وضع کی ہے۔ایپ سے شہری عیدالاضحی کیلئے گھر بیٹھے قربانی کے من پسند جانورخرید سکتے ہیں۔ ایپ کورونا پھیلا ئومیں کمی لانے اور بکرمنڈیوں میں رش کم کرنے کے پیش نظر وضع کی گئی۔ ایپ میں جانوروں کی تصاویر عمر ،وزن ،اقسام،نسل، قیمت اور دیگر تفصیلات موجود ہیں۔ ایپ کے باعث شہری کورونا سے googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); محفوظ رہ کر قربانی کے جانور ان لائن آرڈر کر سکتے ہیں۔ بکر منڈی ایپ میں جانوروں کی خرید و فروخت ایپ میں اکائونٹ بنا کر کی جا سکتی ہے۔ بکر منڈی موبائل ایپ کے ذریعے جانور فروخت کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔خریدار کیلئے اکائونٹ بنانے کیلئے نام اور موبائل جبکہ فروخت کیلئے شناختی کارڈ نمبر لکھنا بھی لازمی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں