جمعرات 06  اگست 2020ء
جمعرات 06  اگست 2020ء

پاکستان میں پب جی پر پابندی کیخلاف گیم کے شوقین افراد بھڑک اٹھے ہم گیمرز ہیں، دہشت گرد نہیں، صارفین نے حکومت سے بڑا مطالبہ کر دیا 

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے گزشتہ دنوں ’پب جی‘ گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کی تھی جس کے بعد سوشل میڈیا پر UnBanpubgInPakistan#کا ٹرینڈ مقبول ہوگیا۔پی ٹی اے نے مختلف طبقات کی جانب سےآن لائن گیم پلیئرز ان نون بیٹل گراؤنڈز (پب جی) کے خلاف متعدد شکایات کو مد نظر رکھتے ہوئے گیم پر عارضی طور پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھابعدازاں سوشل میڈیا پر گیم پر لگائی جانے والی پابندی کے حوالے سے ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔ٹوئٹر پر شانی نامی صارف نے لکھا کہ یہ بات googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); صاف لکھی ہوئی ہے کہ گیم 16 سال سے زائد عمر کے لوگوں کیلئے ہے، والدین کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کو نظر رکھیں۔کاشف کھوسو کے مطابق بے شمار لوگ ایسے ہیں جو ای اسپورٹ میں اپنا کیرئیر بنا رہے ہیں اور پب جی موبائل نے انہیں موقع فراہم کیا ہے، میں پی ٹی اے سے اپیل کرتا ہوں کہ پاکستان میں پب جی موبائل سے پابندی ہٹائی جائے، ہر کوئی  گیمنگ کمپیوٹر خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتا۔عثمان گجر نے کہاکہ ہم گیمرز ہیں، دہشت گرد نہیں۔ایک اور صارف نے کہاکہ گیم کھیلنا جرم نہیں ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں