منگل 11  اگست 2020ء
منگل 11  اگست 2020ء

آن لائن کلاسز کیلئے آئی ٹی ماہرین رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری

کراچی(این این آئی)محکمہ تعلیم سندھ نے آن لائن کلاسوں کے لئے ہر ڈسٹرکٹ سے 8 آئی ٹی ماہرین رکھنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آن لائن کلاسوں کے لیے اساتذہ نامزد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبے بھر کے اسکول ڈائریکٹرز کو ہر ڈسٹرکٹ سے آٹھ آئی ٹی ماہرین رکھنے کی ہدایت جاری کی ہے۔آئی ٹی ماہرین اساتذہ کو آن لائن کلاسوں کے لئے تربیت دیں گے، نوٹیفکیشن کے مطابق روزانہ دو سے تین گھنٹے اساتذہ کو تربیت دی جائے گی۔اس حوالے سے یہ بھی ہدایت دی گئی ہے کہ 28 جون googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); تک تمام شہروں کے ڈائریکٹروں کو تفصیلات جمع کرنے کی ہدایت کی ہے، اساتذہ تربیت حاصل کرنے کے بعد سرکاری اسکولوں کے طلبہ کو آن لائن پڑھائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں