جمعرات 06  اگست 2020ء
جمعرات 06  اگست 2020ء

گاڑی کی چابی بھی آئی فون کا حصہ بن گئی، آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن لانچ

نیو یارک (آن لا ئن) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنے آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن آئی او ایس 14 لانچ کردیا۔تفصیلات کے مطابق ایپل ٹیم کی آن لائن منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں آئی او ایس 14 سمیت نئے فیچرز کے اجرا کا اعلان کیا گیا، انہی میں سے ایک فیچر کار کی (چابی) کا بھی ہے۔وائر لیس کار کی چابی کے اس فیچر کے ذریعے کار کو لاک،ان لاک اور اسٹارٹ کیا جاسکے گا، کار کی کا یہ فیچر اگلے سال آنے والی بی ایم ڈبلیو 5 سیریز کے ساتھ استعمال کیا جاسکے گا۔اس چابی کو دوستوں googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کے ساتھ بھی شیئر کیا جاسکے گا لیکن اس کے لیے مذکورہ شخص کا پروفائل بنانا ہوگا، ساتھ ہی ایک محدود مدت بھی طے کی جاسکے گی کہ مذکورہ شخص کب تک اس چابی کو استعمال کرسکتا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں