جمعرات 06  اگست 2020ء
جمعرات 06  اگست 2020ء

انسانوں کے بعد دنیا بھر کے کیلوں میں بھی خطرناک وائرس پھیل گیا، پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ

اسلام آباد (این این آئی) دنیا بھر میں کیلے کی فصل کو فنگس جیسی بیماری سے خطرات لاحق ہو گئے ہیں، بڑے پیمانے پر فصل تباہ ہونے سے دنیا میں کیلے کی پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔دنیا میں سب سے زیادہ کھایا جانے والا پھل کیلا اس وقت ایک خطرناک وبا کا شکار ہے جو کہ ٹراپیکل ریس 4 فنگس کی ایک قسم ہے اور جو 30 برسوں سے دنیا بھر میں کیلوں کی فصل کونقصان پہنچا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ 10 برس میں اس کا پھیلاؤ کئی گنا بڑھ چکا ہے یہ فنگس سب سے googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); پہلے ایشیا میں سامنے آیا جو بعد میں وسطی اور لاطینی امریکا کے علاوہ آسٹریلیا تک پھیل گیا۔آسٹریلوی سائنسدانوں نے جینیاتی تبدیلیاں کر کے کیلے کی ایسی فصل بنا لی ہے جو اس بیماری سے محفوظ رہ سکتی ہے تاہم اس کا مستقل حل تاحال دریافت نہیں ہو سکا ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں