بدھ 27 مئی 2020ء
بدھ 27 مئی 2020ء

تاریخ میں پہلی مرتبہ زوم کال کے ذریعے مجرم کوسزائے موت

سنگاپور(این این آئی) سنگاپور میں تاریخ میں پہلی بار زوم ویڈیو کال کے ذریعے ایک مجرم کو سزائے موت سنا دی گئی۔ دی گارڈین کے مطابق کورونا وائرس کا پھیلائوروکنے کے لیے اس مقدمے کی سماعت بھی زوم نامی ایپلی کیشن پر ویڈیو کال کی صورت میں ہوئی اور عدالت نے 37سالہ پونیتھن گنیسن نامی مجرم کو سزائے موت سنا دی۔رپورٹ کے مطابق پونیتھن ملائیشیاء کا شہری ہے جو2011ء میں ساڑھے 28کلوگرام ہیروئن سمگل کرکے سنگا پور لاتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔تب سے اس کے خلاف مقدمے کی کارروائی چل رہی تھی۔ گزشتہ سماعت پر اسے سزا سنائی جانی تھی googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ۔کورونا وائرس کی وجہ سے یہ سماعت زوم ویڈیو کال کے ذریعے ہوئی اور سنگا پور کی سپریم کورٹ نے اسے سزائے موت سنا دی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں