منگل 26 مئی 2020ء
منگل 26 مئی 2020ء

فیس بک نے اینیمیٹڈ تصاویر شیئر کرنیوالی کمپنی خرید لی

نیویار ک (این این آئی)سماجی رابطوں کے مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک نے اینیمیٹڈ تصاویر شیئر کرنے والی معروف کمپنی گفی کو خرید لیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فیس بک کی جانب سے اینیمیٹڈ کمپنی گفی کو 400 ملین یعنی 40 کروڑ ڈالرز کے عوض خریدا گیا ہے اس ضمن میں فیس بک کے پراڈکٹ شعبے کے نائب صدر وشال شاہ نے ایک بلاگ پوسٹ کے ذریعے آگاہ کیا کہ انسٹاگرام اور گفی کو اکٹھا کرکے ہم لوگوں کے لیےاسٹوریز اور ڈائریکٹ میسج میں بہترین اسٹیکرز اور گفس کی تلاش کو آسان بنا رہے ہیں۔اب فیس بک کی googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); زیر ملکیت کمپنیوں میں انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے بعد اینیمیٹڈ کمپنی گفی کا بھی شمار کیا جائے گا جسے فیس بک 2015 سے خریدنے کی کوشش کر رہی تھی۔فیس بک نے گفی خرید کر اسے معروف فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا حصہ بنادیا ہے اور اب صارفین کچھ روز میں اینیمیٹڈ تصاویر ایپ پر شئیر کر سکیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں