بدھ 13 نومبر 2019ء
بدھ 13 نومبر 2019ء

آصف زرداری تو چھپے رستم نکلے،سابق صدر نے خاموشی سے بیرون ملک جانے کی تیاری کرلی‎

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے معروف صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ آخر حکومت نواز شریف کو باہر بھجوانے پر کیسے راضی ہو گئی؟،نعیم الحق نے کہا کہ نوا زشریف بیمار ہیں۔حالانکہ میں نے کبھی بھی نعیم الحق کو کسی پر ترس کھاتے ہوئے نہیں دیکھا۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ سب باتیں طے ہو گئی ہیں۔عدالت بھی ٹھیک کہتی ہے کہ حکومت فیصلہ کرےْعدالت کیوں سیاستدانوں کے غلط فیصلوں کا بوجھ اٹھائے؟۔ہارون الرشید نے کہا نواز شریف کے ساتھ ساتھ شہباز شریف اور مریم نواز بھی باہر جائیں گے،جب کہ ان سب کے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); بعد سابق صدر آصف علی زرداری بھی باہر چلے جائیں گے۔ہارون الرشید نے کہا کہ آصف زردری بھی علاج کے لیے باہر چلے جائیں گے۔اس کے بعد پاکستان میں سکون آ جائے گا۔فی الحال عمران خان غصے میں ہیں اور انہیں سمجھ نہیں آ رہی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں