بدھ 13 نومبر 2019ء
بدھ 13 نومبر 2019ء

2019کا پہلا این آر او ہو گیا ، دوسرا این آراو کب ہو گا ؟ این آر او نہ دینے اور نہ لینے والوں کیلئے اپنی پوزیشن کا دفاع مشکل ہو گیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے شریف خاندان کی جانب سے دی جانے والی درخواست وزارت داخلہ کوموصول ہوگئی ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ اگلے24سے48 گھنٹوں کے دوران وفاقی کابینہ کو اپنی سفارشات ارسال کردے گیاور کابینہ کی منظوری کے بعد نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکال دیا جائے گا اورسابق وزیراعظم ممکنہ طور پر اگلے ہفتے لندن روانہ ہوجائیں گے.اس تمام صورتحال میں ایک بار پھر این آر او کی بازگشت سنائی دینے لگی ہے۔اسی صورتحال حال کو مدنظر رکھتے ہوئے سینئر صحافی مظہر عباسی نے ایک googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ٹویٹ پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ یہ 2019کا پہلا این آر او ہے، جلد ہی دوسرا این آر او بھی ہو گا ۔ ن لیگ اور تحریک انصاف دونوں کو اپنی اپنی پوزیشن کا دفاع کرنا مشکل ہو گا ۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی ہر تقریر میں یہ کہتے رہے کہ کچھ بھی ہو جائے میں کسی کو این آر او نہیں دو ں گا جبکہ مسلم لیگ ن ہمیشہ یہ جواب دیتی رہی کہ ہم کسی صورت این آر او نہیں لیں گے ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں