جمعرات 14 نومبر 2019ء
جمعرات 14 نومبر 2019ء

امریکہ نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار شمیم خان کو ویزہ جاری کرنے سے انکار کردیا،وکلاء کا شدید ردعمل

لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ بار نے امریکہ کی جانب سے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان کو ویزہ جاری کرنے سے انکار کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے چیف جسٹس کو امریکی سفارت خانے کی جانب سے ویزا نہ دینے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی۔ہائیکورٹ بار کے اعلامیے میں کہا گیاہے کہ چیف جسٹس کے عہدے پر فائز شخصیت کو ویزا جاری نہ کرنے پرکئی سوالات کھڑے کردئیے ہیں۔لاہور ہائیکورٹ بار نے امریکی سفارتخانے سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو فوری طور پر googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ایک دن میں ویزہ جاری کیا جائے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ویزہ جاری کیا جائے تاکہ وہ کانفرنس میں شرکت کر سکیں۔صدر ہائی کورٹ بار حفیظ الرحمان چودھری، سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار فیاض رانجھا نے مشترکہ بیان میں امریکہ کے اس اقدام کی بھرپور مذمت کی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں