جمعرات 14 نومبر 2019ء
جمعرات 14 نومبر 2019ء

پشاور (این این آئی)وزیراطلاعات خیبرپختونخوا شوکت یوسفزئی نے کہا ہے کہ مولانا سیاست کریں، غنڈہ گردی نہ کریں، بتائیں دھاندلی کہاں ہوئی ہے تاکہ وہ حلقے کھول دیے جائیں۔ جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے دوبارہ مذاکرات کی کوشش شروع کی ہے، اپوزیشن سے رابطوں کا اچھا جواب مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اتنے ورکر ہیں چاہیں تو مولانا کو گھر سے ہی نہ نکلنے دیں، مگر ہم اس کی نوبت آنے نہیں دیں گے۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اپنے ایجنڈے پر اڑے ہوئے ہیں،احتجاج کی اجازت googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ہے اگر انتشار کیا گیا تو سیکیورٹی ادارے خود نمٹیں گے۔صوبائی وزیر اطلاعات نے بلاول بھٹو کو تنظیم سازی پر توجہ دینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اب تو لاڑکانہ بھی آپ کے ہاتھوں سے نکل رہا ہے آپ اس پر توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹ سے باہر ہیں تو وہ انتشار و مایوسی پھیلانا چاہتے ہیں۔شوکت یوسفزئی نے کہا کہ ملک کو پیچھے دھکیلنے میں مولانا فضل الرحمان کا بہت بڑا ہاتھ ہے، وہ تین مرتبہ کشمیر کمیٹی کے چیئرمین رہے ہیں مگر کوئی کام نہیں کرپائے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں