جمعه 22 نومبر 2019ء
جمعه 22 نومبر 2019ء

مولانا فضل الرحمن نے پرائیویٹ آرمی بنا لی ہے دھرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ سے بڑی خبر

لاہور( این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے دھرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ مولانا فضل الرحمن انتخابات میں شکست کے بعد اور مدرسہ اصلاحات سے بچنے کے لیے دھرنا دے رہے ہیں۔ حکومت کو آئین کے تحت 5 سال کی مدت پوری کیے بغیر ختم نہیں کیا جا سکتا، آئینی طریقے سے ہٹ کر حکومت کوہٹانا آئین کے آرٹیکل 2-Aاور 17 کی خلاف ورزی ہو گی۔دھرنا آئین کے آرٹیکل 2a 9،15،16،19 کی خلاف ورزی ہے۔مولانا فضل الرحمن نے دھرنے کی حفاظت کے نام پر پرائیویٹ آرمی بنا لی ہے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); جو کہ خلاف آئین ہے۔استدعا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو دھرنا سے روکا جائے اور پرائیویٹ آرمی کو غیر آئینی و غیر قانونی قرار دیا جائے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں