جمعه 18 اکتوبر 2019ء
جمعه 18 اکتوبر 2019ء

قرض لینے کے گزشتہ تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، اسٹیٹ بینک کے چونکا دینے والے اعداد و شمار

کراچی(این این آئی)تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے قرض لینے کے تمام ریکارڈتوڑ دیئے۔ ذرائع کے مطابق یہ قرض اگست 2018 تا اگست 2019کے دوران لیا گیا، ایک سال میں غیر ملکی قرضے میں 2804 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔2024 تک ملک کا مجموعی قرض 45 ہزار 573 ارب روپے ہو جائے گا۔حکومت کے پہلے سال لئے گئے قرضوں کی تفصیلات اسٹیٹ بینک نے وزیراعظم آفس کو بھجوادیں۔سرکاری دستاویز میں انکشاف کیا گیاہے کہ موجودہ حکومت کے ایک سال میں قرضوں میں 7ہزار 509 ارب روپے کا اضافہ ہوا، وفاقی حکومت کے مقامی قرضوں میں 4 ہزار 705 ارب اور googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); غیر ملکی قرضے میں 2 ہزار 804 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔اگست 2019 تک وفاقی حکومت کا قرض 32 ہزار 240 ارب روپے ہوگیا جو اگست 2018 میں مجموعی قرضہ 24 ہزار 732 ارب روپے تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں