جمعه 18 اکتوبر 2019ء
جمعه 18 اکتوبر 2019ء

نیپر ا نے بجلی سستی اور مہنگی کرنے کے اکٹھے نوٹی فکیشن جاری کر دیے، مہنگائی سے پریشان عوام پر اضافی بوجھ ڈال دیا گیا

اسلام آباد (این این آئی)نیپر ا نے بجلی سستی اور مہنگی کرنے کے نوٹی فکیشن جاری کر دئیے۔جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی ایک روپے 78پیسے مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق صارفین سے اکتوبر کے بجلی بلوں میں اضافہ وصول کیا جائے،صارفین پر 24ارب 60کروڑ روپے اضافی بوجھ پڑیگا۔نیپرا نے جون کی فیول پرائس ایڈجسٹمنت کی مد میں فی یونٹبجلی 13پیسے سستی کرنے کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا۔ نیپرا کے مطابق جو ن اور جولائی میں بجلی سستی اور مہنگی کا اطلاق لائف صارفین پر نہیں googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); ہو گا، صارفین کو اکتوبر کے مہینے کے بلوں میں ریلیف منتقل کیا جائے۔نیپرا نوٹی فکیشن کے مطابق جون فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی میں صارفین کو ایک ارب ساٹھ کروڑ روپے کا ریلف ملے گا۔نوٹیفکیشن کے مطابق نیپرا نوٹی فکیشن ز کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں