جمعه 18 اکتوبر 2019ء
جمعه 18 اکتوبر 2019ء

ٹوئٹر پر بھارتی اجارہ داری ختم، حکومت پاکستان اور ٹوئٹر انتظامیہ کے مابین معاہدہ،کیا کچھ طے پا یا؟جانئے

اسلام آباد(آن لائن) حکومت پاکستان اور ٹوئٹر انتظامیہ کے مابین معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت سماجی ویب سائیٹ کی انتظامیہ یکطرفہ طور پر پاکستانی صارفین کے اکاؤنٹس معطل نہیں کرے گی۔معاہدے میں یہ بھی طے پایا ہے کہ ٹوئٹر انتظامیہ کسی بھی شکایت کی صورت میں حکومت پاکستان سے رابطہ کرے گی۔ چیئرمین نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ صباحت علی شاہ نے امریکہ میں ٹوئٹر کے اعلیٰ حکام سے تفصیلیملاقات کی ہے جس میں اس پلیٹ فارم پر بھارتی اجارہ داری کے باعث پاکستانی صارفین کی آواز دبانے کا معاملہ زیربحث آیا۔یاد رہے کہ کشمیر میں بھارت کے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); 5 اگست کے اقدامات کے بعد ٹوئٹر کے ذریعے بھارتی غنڈہ گردی میں تیزی آئی، اہل کشمیر کے حق میں آواز اٹھانے پر سینکڑوں پاکستانیوں کے اکاؤنٹس بلاک کئے گئے۔اس سے قبل صدر پاکستان عارف علوی کو بھی کشمیریوں کے حق میں آواز اٹھانے پر ٹوئٹر کی جانب سے نوٹس موصول ہوا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں