جمعه 18 اکتوبر 2019ء
جمعه 18 اکتوبر 2019ء

اگلے 3سے 5 سال تک تمام رکشے بیٹری پر چلیں گے ، غریب ڈرائیوروں کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان میں بیٹری سے چلنے والے رکشوں کی تیاری آخری مراحل میں پہنچ گی ہے اور چھ سے آٹھ ماہ تک ایسے دس ہزار رکشے سڑک پر ہوں گے۔انہوں نے یہ دعویٰ سماجی رابطے کی ایپ ٹوئٹر پر کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ اگلے تین سے پانچ سالوں کے دوران پاکستان میں انجن سے چلنےوالے تمام رکشوں پر پابندی عائد کر دی جائے گی کیونکہ بیٹری سے چلنے والے رکشوں بڑی تعداد میں متبادل کے طور پر سامنے آ چکے ہوں گے۔اس سے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); قبل وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے بیٹری کے ذریعے چلنے والا موٹر سائیکل اور رکشہ خود چلا کر دکھایا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ٹیکنالوجی میں تبدیلی سے ماحول میں موجود نقصان دہ دھوئیں میں بھی کمی آئے گی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں