بدھ 27 مئی 2020ء
بدھ 27 مئی 2020ء

اسلام آباد کی جگہ کراچی کو دوبارہ وفاقی دارالحکومت بنانے کی تجویز،پیپلزپارٹی نے بڑا سرپرائز دے دیا

کراچی (این این آئی) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ کراچی قیام پاکستان کے وقت بھی دارالحکومت تھا اسے واپس دارالحکومت میں تبدیل ہونا چاہیے۔ ہفتہ کو کراچی کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے آغا سراج درانی نے کہا کہ کراچی کے کچرے پر صرف اور صرفسیاست ہوئی ہے، کراچی قیام پاکستان کے وقت بھی دارالحکومت تھا اسے واپس دارالحکومت میں تبدیل ہونا چاہیے۔ اسپیکر سندھ اسمبلی نے کہا کہ آئین کے آرٹیکل 149 کے مطابق وفاق صوبے کو صرف اور صرف مشورہ دے سکتا ہے، یہ غلط اخذ کیا گیا ہے googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کہ وفاق صوبے کو کنٹرول کرے گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں