هفته 19 اکتوبر 2019ء
هفته 19 اکتوبر 2019ء

مانیکا فیملی کی جی حضوری نہ کرنے پرڈی پی اوپاکپتن کی تبدیلی ریاست مدینہ کی کارکردگی کا دعوی کرنیوالوں پر سوالیہ نشان،مبینہ حکومتی فیصلے پر ن

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ ڈی پی او پاکپتن کومانیکا فیملی کو پروٹوکول نہ دینے کی پاداش میں تبدیل کیا گیا ، جس پرپنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کرا دی گئی ۔رکن اسمبلی کنول لیاقت ایڈووکیٹ کی جانب سے جمع کرائی گئی قراردادکے متن میں کہا گیا ہے کہ حضرت بابا فرید کے عرس کے موقع پر ڈپی او پاکپتن نے مانیکا فیملی کو مطلوبہ پروٹوکول اور ڈیمانڈ کے مطابق وی آئی پی پاسز نہ دئیے جسکی وجہ سے مانیکا فیملیڈی پی او سے سخت ناراض تھی۔ڈی پی او کا بڑے خاندان کی googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); جی حضوری نہ کرنے پر تبدیل کیے جانا ریاست مدینہ کی کارکردگی کا دعوی کرنے والوں پر سوالیہ نشان ہے۔حکومتی اداروں کو ذاتی تعلقات اور خاندانوں کی خوشدلی کے لئے استعمال کرنا شرمناک عمل ہے۔پاکپتن میں آے روز ڈی پی اوز کو صرف ایک خاندان کی خوشی اور رضا کے لئے تبدیل کیے جانے کے اقدام قابل مذمت ہے ،مطالبہ ہے کہ اداروں کو بنا ء کسی تسلط کے میرٹ پر کام کرنے کی آزادی دی جائے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں