هفته 19 اکتوبر 2019ء
هفته 19 اکتوبر 2019ء

عالمی عدم تعاون کی وجہ سے نیب بے بس قانونی معاونت کیلئے بیرون ملک بھیجے گئے 50 خطوط میں سےکتنے خطوط کا جواب آیا؟رپورٹ میں اہم انکشاف

اسلام آباد(آن لائن) نیب کی انسداد بدعنوانی کارروائیوں میں عالمی عدم تعاون بڑھی رکاوٹ بن گیا ۔ ایک سال میں باہمی قانونی معاونت کے لئے بیرون ملک بھیجے گئے 50 خطوط میں سے 5 کا جواب آیا ۔ نواز شریف کی بیرون ملک جائیدادوں و کمپنیوں سے متعلق بھی خط کا جواب نہیں آیا ۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ نیب کی انسداد بدعنوانی کارروائیوں میں عالمی عدم تعاون بڑیرکاوٹ بن رہا ہے ۔ نیب کی جانب سے ایک سال میں باہمی قانونی معاونت کے لئے بیرون ملک 50 خطوط لکھے گئے جن میں googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); 5 کا جواب آیا اور باقی 45 خطوط کا جواب کسی ملک نے نہیں دیا ۔ جن میں نواز شریف کی بیرون ملک جائیدادوں و کمپنیوں سے متعلق خط بھی شامل ہیں ۔اس کے علاوہ بیرون ملک مطلوب 7 ملزمان کی حوالگی کی درخواست بھی کی گئی ہے اس کا جواب بھی تاحال نہیں دیا گیا ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں