اتوار 15  ستمبر 2019ء
اتوار 15  ستمبر 2019ء

وفاقی حکومت کا کراچی کو سندھ سے الگ کرنے اور وفاق کے زیرانتظام علاقہ بنانے کا فیصلہ

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ کراچی میں آرٹیکل 149(4) کے نفاذ کا وقت آ چکا‘ مسائل حل کرنے ہیں تو سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔ بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں فروغ نسیم نے کہا کہ کراچی میں آرٹیکل 149 فور کے نفاذ کا وقت آ چکا اور میں اس کے نفاذ کے حق میں ہوں۔ یہ آرٹیکل گورنر راج کی بات نہیں کرتا بلکہ وفاقی حکومتکو خصوصی اختیار دیتا ہے اور اس آرٹیکل کے اطلاق سے کراچی کے انتظامی معاملات وفاق کے سپرد ہو جائیں گے ان کا کہنا تھا googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کہ مسائل حل کرنے ہیں تو سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔ آئین کے آرٹیکل 140A کا نفاذ بھی ضروری بن گیا ہے دیکھنا ہو گا کہ لوکل ایکٹ 2013آرٹیکل 104A سے کتنا تضاد رکھتا ہے وقت آنے پر ساری چیزیں سامنے آ جائیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں