هفته 19 اکتوبر 2019ء
هفته 19 اکتوبر 2019ء

آزادی مارچ سے قبل مولانا فضل الرحمن کی ممکنہ گرفتاری ، مارچ کی قیادت کون کرینگے؟ متوقع نام سامنے آگئے

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علماء اسلام (ف)کی جانب سے اکتوبر میں اسلام آباد میں آزادی مارچ سے قبل مولانا فضل الرحمن کی ممکنہ گرفتاری کے بعد مارچ کی قیادت کیلئے ناموں پر غور شروع کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن کی ممکنہ گرفتاری کے بعد قیادت کیلئے پارٹی کے اہم رہنمائوں کے نام سامنے آگئے،مولانا فضل الرحمن کیگرفتاری کے بعد کمانڈ کیلئے مولانا عبدالغفور حیدری کا نام سر فہرست ہے ، اکرم خان درانی، مولانا عطاء الرحمن، علامہ راشد خالد سومرو ، مولانا اسعد محمود کا نام زیر غور ہے ۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); الرحمن کی گرفتاری یا نظر بند ہونے کی صورت میں فرسٹ، سیکنڈ، تھرڈ نام مارچ کو کمانڈ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ گرفتاری ہو یا نظر بندی ،کسی بھی صورت میں آزادی مارچ ملتوی نہیں ہوگا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں