منگل 20  اگست 2019ء
منگل 20  اگست 2019ء

شہباز شریف کی مبینہ بیٹی کی ایک ہندو جنرل کے پوتے سے شادی کی خبر،حقیقت کیا ہے؟اور لڑکی دراصل کس کی بیٹی ہے؟ہندوستان ٹائمز کے حیرت انگیز انکشا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شہباز شریف کی بیٹی کی ایک ہندو جنرل کے پوتے سے شادی کی خبر، سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کی بیٹی کی شادی کی خبر بھارتی اخبار دکن ہیرالڈ نے اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دی ہے، واضح رہے کہ اس خبر کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی بیٹی کی شادی ایک ہندو جنرل کے پوتے سے ہوئی ہے، لیکن یہ خبر جھوٹی تھی اور اسے اخبار نے اپنی ویب سائٹ سے ہٹا دیا ہے، بھارت کے اخبار ہندوستان ٹائمز نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) پریم ناتھ ہونزکے حوالے سے لکھا کہ یہ خبر جھوٹی اور googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); بے بنیاد ہے، اخبار نے لکھا کہ ریٹائر جنرل کے پوتے سے شادی کرنے والی لڑکی سمعیہ صدیق کا تعلق پاکستان کے شریف خاندان سے نہیں ہے، اخبار نے لکھا کہ لوگوں کو جھوٹی خبر پھیلانے سے پہلے تحقیق کر لینی چاہیے، ہندوستان ٹائمز میں اپنی رپورٹ میں لکھا کہ سمیعہ سعید لاہور کے رہائشی میاں صدیق کی بیٹی ہے جس نے سابق بھارتی لیفیٹننٹ جنرل پریم ناتھ ہونز کے پوتے کانیو پرتاپ ہون سے کورٹ میرج کر لی ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں