منگل 20  اگست 2019ء
منگل 20  اگست 2019ء

پاک افغان سرحد پر باڑ لگانے کا کام کب مکمل ہوگا؟عسکری حکام نے بتا دیا

پشاور(سی پی پی) عسکری حکام کا کہنا ہے کہ افغان سرحد آئندہ سال مکمل سیل ہو جائیگی، پاک فوج نے افغانستان کیساتھ 830 کلو میٹر بارڈر فیسنگ میں سے 563 کلومیٹر ایریا پر باڑ لگانے کا کام مکمل کر لیا گیا۔سنیئر عسکری حکام نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ برف باری اور موسم کی دشواری کی باوجود بھی وطن عزیز کے دفاع کے لئے پاک فوج کے جوانوں نے 14 ہزار فٹ بلندی پر بھی افغان سرحدی علاقوں میں باڑ لگانےکا کام جاری رکھا۔عسکری حکام کے مطابق پاکستان کا افغانستان کیساتھ 1229 بارڈر ایریا ہے۔ افغان بارڈر پر اب googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); تک پاک فوج کی کوششوں کے باعث دشمن کے دفاع اور دہشت گردوں کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے 208 پوسٹیں تعمیر کر لی گئیں جبکہ 102 مزید پوسٹیں بھی بنائیں جائیں گیں اسی طرح بارڈر فینسنگ کیساتھ ساتھ افغان سرحدوں پر 443 قلعوں میں سے 213 بن چکے ہیں جبکہ 39 زیر تعمیر ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں