منگل 20  اگست 2019ء
منگل 20  اگست 2019ء

پنجاب حکومت کی نئی کفایت شعاری پالیسی!وزراء، سرکاری افسران پر غیر ملکی دوروں پابندی،نئی گاڑیاں اور ائیرکنڈیشنز بھی نہیں خرید سکیں گے

لاہور(سی پی پی)پنجاب کے وزر اء اور سرکاری افسران پر بغیر اجازت غیر ملکی دورے پر جانے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے وزرا اور سرکاری افسران کے لیے نئی کفایت شعاری پالیسی جاری کر دی۔ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر پنجاب حکومت کی جانب سے نئی کفایت شعاری پالیسی سامنے آ گئی ہے۔کفایت شعاری پالیسی مالی سال 20-2019 کے لیے جاری کی گئی ہے جس کے تحت پنجاب کےوزرا اور سرکاری افسروں کے بیرون ملک دورے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی منظوری سے مشروط ہوں گے جبکہ وزرا googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); اور سرکاری افسران پاکستان سے باہر علاج بھی نہیں کروا سکیں گے۔ نئی گاڑیوں اور ائیرکنڈیشنز کی خریداری پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے، صوبائی وزرا قومی خزانے سے گھروں کی تزئین وآرائش کروا سکیں گے اور نہ ہی اب فائیو اسٹارز ہوٹلز میں سرکاری خزانے سے سیمینارز اور ورکشاپ کا انعقاد کیا جائے گا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں