منگل 20  اگست 2019ء
منگل 20  اگست 2019ء

پاکستان میں کل عید الاضحی لیکن وہ علاقے جہاں آج نماز عید ادا کی گئی، سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کے جانور ذبح

پشاور(سی پی پی)خیبرپختونخوا اور قبائلی اضلاع میں مقیم افغان مہاجرین سعودی عرب کے ساتھ عید منا رہے ہیں جبکہ ملک بھر میں عید الاضحی کل منائی جائے گی۔افغان مہاجرین آج سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کے جانور ذبح کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق افغان مہاجرین ہر سال عید الفطر اور عید الاضحی سعودی عرب کے اعلان کے مطابق مناتے ہیں۔جس کے تحت خیبرپختونخوا اور قبائلی اضلاع میں مقیمافغان مہاجرین آج اتوار کے روز سعودی عرب کے ساتھ عید الاضحی منا رہے ہیں۔ افغان مہاجرین کیمپوں میں نماز عید کی ادائیگی کے دوران سیکورٹی کے سخت انتظامات کی ہدایت کی googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); گئی ہے۔۔دوسری جانب پاکستان بھر میں عید الاضحی کل بروز پیر مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔عید گاہوں،مساجد اور کھلے مقامات پر نماز عید کے اجتماعات منعقد ہونگے جہاں سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں