پیر 26  اگست 2019ء
پیر 26  اگست 2019ء

اسلام آباد(این این آئی)احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست مسترد ہونے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ریفرنس میں مریم نواز کی اپیل کا فیصلہ ہونے کے بعد کارروائی ممکن ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست مسترد ہونے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا،3 صفحات پرمشتمل حکم نامہ جج احتساب عدالت محمد بشیرنے تحریرکیا۔معزز جج کی جانب سے لکھے گئے حکم نامے میں کہا گیا کہ نیب googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); نے ایون فیلڈریفرنس کا فیصلہ آنے کے 30 روز میں درخواست دائر نہیں کی۔حکم نامے میں کہا گیا کہ مریم نواز کی سزا کے خلاف اپیل اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرسماعت ہے، جب تک اپیل عدالت میں زیرسماعت ہے سیکشن 30 کی کارروائی نہیں ہوسکتی۔عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ریفرنس میں مریم نوازکی اپیل کا فیصلہ ہونے کے بعد کارروائی ممکن ہے، موجودہ حالات میں نیب کی درخواست ناقابل سماعت، مسترد کی جاتی ہے۔یاد رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف جمعہ کو ایون فیلڈ ریفرنس میں جعلی ٹرسٹ ڈیڈ پیش کرنے سے متعلق کیس کی سماعت احتساب عدالت کے معزز جج محمد بشیر نے کی تھی۔احتساب عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد مریم نواز کے خلاف نیب کی جانب سے دائر جعلی ٹرسٹ ڈیڈ ریفرنس کی درخواست ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے خارج کردی تھی۔ احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست مسترد ہونے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ریفرنس میں مریم نواز کی اپیل کا فیصلہ ہونے کے بعد کارروائی ممکن ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق احتساب عدالت کی جانب سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے خلاف نیب کی درخواست مسترد ہونے کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں