منگل 18 جون 2019ء
منگل 18 جون 2019ء

موجودہ حالات میں ڈالر کی ذخیرہ اندوزی حرام، مرکزی علماء کونسل نے فتویٰ دے دیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) موجودہ ملکی حالات میں ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کو مرکزی علماء کونسل نے حرام قرار دے دیا۔ مرکزی علماء کونسل نے فتویٰ جاری کر دیا ہے، دارالافتاء کی جانب سے جاری فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جو ڈالر خرید کر اپنے پاس رکھ لیتے ہیں اور قیمت بڑھنے پر ڈالر کو فروخت کرکے نفع کماتے ہیں وہ ریاست پاکستان کے ساتھ بے وفائی کاارتکاب کرتے ہیں اور شرعیطورپر بھی ایسے افراد گناہ کے مرتکب ہوتے ہیں۔ چیئرمین مرکزی علماء کونسل صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی زیر صدارت اجلاس میں جید علماء کرام اور googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); مفتیان عظام نے یہ بات اتفاق رائے سے جاری کیے گئے فتویٰ میں کہی۔ فتویٰ میں مزید کہا گیا کہ مسلمان بالخصوص اسلامی جمہوریہ پاکستان کے شہری حلال تجارت کو فروغ دیں اور حرام منافع حاصل کرنے کے لییغیر شرعی طریقے استعمال نہ کریں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں