اتوار 16 جون 2019ء
اتوار 16 جون 2019ء

مولانا فضل الرحمن اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں‘ فردوس عاشق نے دھماکہ خیز ٹوئٹ داغ دیا

اسلام آباد(سی پی پی )وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن صاحب سے گزارش ہے کہ اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں،آپ عمران خان کی عداوت میں مبتلا ہیں‘قوم کے معصوم بچوں کو کرپٹ مافیا کے دفاع کیلئے سیاسی قوت بنانا نہ اسلام ہے اور نہ ہی جمہوریت۔وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشقاعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن صاحب سے گزارش ہے کہ اسلام کو نگاہ میں رکھیں اسلام آباد کو نہیں،قوم کے معصوم بچوں googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کو کرپٹ مافیا کے دفاع کیلئے سیاسی قوت بنانا نہ اسلام ہے اور نہ ہی جمہوریت،انہوںنے کہا کہ آپ عمران خان کی عداوت میں مبتلا ہیں، عالم دین ہونے کی حیثیت سے آپ امن و اخوت کو فروغ دیں عداوت کو نہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں