منگل 18 جون 2019ء
منگل 18 جون 2019ء

طلال چوہدری کے فردوس عاشق اعوان بارے ریمارکس،عوام نے لیگی رہنما کی سوشل میڈیا پر درگت بنا دی

اسلام آباد(آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری کی جانب سے فردوس عاشق اعوان کے بارے میں نامناسب ریمارکس پر عوام نے سوشل میڈیا پر درگت بنا دی۔مہذب رویے سیاسی جماعتوں کی اساس ہوتے ہیں تاہم کسی بڑی جماعت کی نمائندگی کرنے والے ارکان کی جانب سے اپنے سیاسی حریف کے بارے غیر مہذب الفاظ کسی صورت لائق تحسین نہیں۔طلال چودھری کے ان ریمارکس کو اپنوں نےبھی پذیرائی نہ بخشی، احسن اقبال نے بیان پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا خواتین کے بارے نامناسب الفاظ کسی صورت قابل قبول نہیں۔عوام نے طلال چودھری کی سوشل میڈیا پر googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); درگت بنانا شروع کی تو بیان پر معذرت کر لی۔ اب ٹوئٹ کی بیساکھیوں کا سہارا لے کر کہتے پھر رہے ہیں کہ میری نیت کسی کی دل آزاری نہیں تھی، میری بات یا مثال اگر مناسب نہیں تھی تو میں معذرت چاہتا ہوں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں