جمعرات 23 مئی 2019ء
جمعرات 23 مئی 2019ء

میں نے سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے تو ثبوت سامنے لایا جائے، شہباز شریف نے واپسی کا فیصلہ سناتے ہوئے وزیراعظم عمران خان پر بڑا الزام لگا دیا

لندن (آن لائن)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے کہا ہے کہ میری سیاسی پناہ سے متعلق خبریں جھوٹ پر مبنی ہیں اور وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پھیلائی جارہی ہیں، اگر میں نے سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے تو ثبوت سامنے لایا جائے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ غلط بیانی اور دروغ گوئی کی بھی کوئی حد ہوتی ہے دراصل سیلیکٹڈ وزیر اعظم عمران خان دن رات جھوٹ بولتے ہیں اورغلط خبریں پھیلانے میں قوم کا وقت ضائع کررہے ہیں اگر میں نے سیاسی پناہ کی درخواست کی ہے تو ثبوت قوم کے سامنے لائے جائیں جھوٹ بول کر قوم کو دھوکا دینے کا حساب قوم ضرور لے گی۔ میں لندن میں اپنے طبی معائنے اور پوتی کی خیریت دریافت کرنے آیا ہوں۔ میرے کچھ طبی معائنے ابھی رہتے ہیں امید ہے کہ بجٹ اجلاس سے پہلے وطن لوٹ آؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے تو جنرل پرویز مشرف کے دور کی چیرہ دستیاں برداشت کی ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں