جمعرات 23 مئی 2019ء
جمعرات 23 مئی 2019ء

علامہ خادم حسین رضوی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا

لاہور (این این آئی) تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔منگل کے روز لاہور ہائیکورٹ نے ٹی پی ایل کے سربراہ خادم حسین رضوی اور مرکزی رہنما پیر افضل قادری کی درخواست ضمانت پر فیصلہ سناتے ہوئے 15جولائی تک دونوں رہنماؤں کی منظور کی تھی اور ساتھ ہی رہائی کا حکم دیا تھا۔ہائیکورٹ نے درخواست گزاروں کو5، 5لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم بھی دیا تھا، عدالتی احکامات ملنے کے بعد ضابطےکی کارروائی مکمل کرتے ہوئے علامہ خادم حسین رضوی کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔سکیورٹی وجوہات کی بنا پر خادم حسین رضوی کو کوٹ لکھپت جیل کے دوسرے گیٹ سے نکالا گیا۔واضح رہے کہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری سمیت پارٹی کے اہم رہنماؤں کے خلاف بغاوت اور دہشت گردی کے مقدمات درج ہیں۔ گزشتہ دنوں ہی پیر افضل قادری نے ججز اور فوج کے خلاف متنازع تقریر پر معافی مانگتے ہوئے تحریک لبیک چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں