جمعرات 01 اکتوبر 2020ء
جمعرات 01 اکتوبر 2020ء

کراچی(این این آئی) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ عدلیہ کہتی ہے کراچی کی جان چھوڑو اور گھر جائو، عوام نے ووٹ دیا ہے جیل میں رہ کر الیکشن جیتا ہوں۔ چیف جسٹس سے کہتا ہوں کہ میری پٹیشن پر بھی فیصلہ کریں۔کراچی کے ضلع شرقی کی انتظامیہ کی جانب سے جشن آزادی کے سلسلے میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر شرکا سے خطاب میں میئر کراچی وسیم اختر نے پورے ملک کو جشن آزادی کی مبارک باد پیش کی، انہوں نے کہا کہ میرے جانےسے کراچی کو پانی مل جاتا ہے تو میں googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); فوراً استعفی دے دیتا ہوں۔ جیل سے الیکشن جیتا ہے، دنیا کا واحد میئر ہوں جس نے جیل سے الیکشن جیتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھ پر ایک دن میں 40، 40 ایف آئی آر کٹیں، کیا عدلیہ کو یہ نظر نہیں آتا، میری پٹیشن پر فیصلے کیوں نہیں سناتے۔ چیف جسٹس صاحب آپ 30 اگست سے پہلے میری پٹیشن پر فیصلہ سنائیں۔کراچی کے ضلع شرقی میں ہونے والی تقریب میں 12 بجتے ہی موجود تمام لوگوں نے قومی ترانہ پڑھا اور کیک کاٹا۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں