بدھ 30  ستمبر 2020ء
بدھ 30  ستمبر 2020ء

جن نکالنے کے نام پر جعلی عامل کی خاتون پرتھپڑوں اور ڈنڈوں کی بارش،خاتون کی حالت غیر

لودھراں (مانیٹرنگ ڈیسک) لودھراں کے قریب جن نکالنے کے نام پر جعلی عامل کے تشدد سے خاتون کی حالت غیر ہو گئی، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق چک نمبر 386 ڈبلیو بی میں جنات نکالنے کیلئے جعلی عامل نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جس سے اس کیحالت غیر ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے سر میں درد ہونے کی وجہ سے اس کی ساس عامل کے پاس لے کر گئی جہاں پر جعلی عامل نے اس خاتون پر تھپڑوں اور ڈنڈے سے تشدد کیا۔ پولیس نے جعلی عامل کو گرفتار googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کر لیا ہے اور قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں