جمعه 25  ستمبر 2020ء
جمعه 25  ستمبر 2020ء

پودا لگانے والا رضا کار ایپلی کیشن کے ذریعے اپنی گرین سیلفی اپلوڈ کر سکے گا وزیراعظم نے ٹائیگر فورس ایپلی کیشن میں گرین سیلفی فیچر استعمال کی

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے ٹائیگر فورس ایپلی کیشن میں گرین سیلفی فیچر کے استعمال کی منظوری دیدی،ایپلی کیشن میں جیو ٹیگنگ کی خصوصی سہولت بھی متعارف کروا دی گئی،ایپلی کیشن کے ذریعے لگائے گئے پودوں کی لائیو لوکیشن اور تعداد معلوم کی جا سکتی ہے،پودا لگانے والا رضا کار ایپلی کیشن کے ذریعے اپنی گرین سیلفی اپلوڈ کر سکے گا،نوجوانوں نے ایپلی کیشن کا استعمال کرتے ہوئے چند گھنٹوں کے دوران 16 ہزار پودے لگا دئیے،خصوصی ایپلی کیشن پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے تیار کی گئی۔ عثمان ڈار نے کہاکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹل شجر googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کاری مہم کا آغاز ہوا ہے،کراچی سے خیبر تک لگائے گئے ایک ایک پودے کا لائیو ریکارڈ دستیاب ہو گا۔ عثمان ڈار نے کہاکہ اکثر اپوزیشن ارکان کو بھی پودے گننے کا شوق رہتا ہے،اپوزیشن ارکان ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کر کے گھر بیٹھے پودے گن سکیں گے۔عثمان ڈار نے کہاکہ چاہیں تو تجربہ کے طور پر اپنے گھر میں پودا لگا کر لائیو اپ ڈیٹ دیکھ لیں،شجر کاری مہم کا ڈیٹا 3 مختلف طریقوں سے حاصل کیا جا سکے گا،شہری 8070 پر GS لکھ کر میسج بھی بھیج سکیں گے،محکمہ جنگلات کے افسران بھی موبائل میں شجر کاری مہم کا ریکارڈ رکھیں گے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں