جمعرات 01 اکتوبر 2020ء
جمعرات 01 اکتوبر 2020ء

وعدے تھے تارے توڑ لانے کے ، عوام کو تارے نظر آگئے سینئر تجزیہ کار نے حیرت انگیز انکشافات کر دیئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نجی ٹی وی جیو کے پروگرام میں ایک سوال پوچھا گیا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ پچھلی حکومتوں نے ملک کو تباہ حال چھوڑا، کشتیاں جلا دی ہیں اور اب میں نے پیچھے نہیں ہٹنا، حکومت کو دو برسوں میں مشکل کیوں پیش آئی؟اس کے جواب میں تجزیہ کاروں نے کہا کہ عمران خان کے وعدے تھے تارے توڑ لانے کی لیکن عوام کو تارے نظر آگئے،دو سال بعد اگر یہ کہا جائے کہ کشتی جلا دی ہم نے تو دو سال میں تو کشتی بیچ سمندر میں پہنچ جاتی ہے اور بیچ سمندر میں جلانے کے googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); نتائج اچھے نہیں ہوتے۔سنیئر تجزیہ کار مظہر عباس نے کہا کہ کشتیاں جلانے کی بات اگر وہ 2018 میں اقتدار میں آنے کے فوراً بعد کرتے تو سمجھ میں آتی بات دو سال بعد سمجھ نہیں آرہا کہ وہ ایسا کیوں کہہ رہے ہیں۔پروگرام میں موجود سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہا اس میں کوئی شک نہیں کہ قدم قدم پر اپوزیشن نے این آر او مانگا ہے ، ڈھلیں لے چکے ہیں ، ڈیلوں کے چکر میں پڑ ئے ہوئے ہیں ۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں