جمعه 25  ستمبر 2020ء
جمعه 25  ستمبر 2020ء

عدالت نے پھل فروشوں، میڈیکل سٹورز، فارمیسیز میں بھی پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی لگا دی

لاہور( این این آئی )لاہور ہائیکورٹ نے پھل فروشوں، میڈیکل سٹورز، فارمیسیز میں بھی پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی عائد کر تے ہوئے محکمہ تحفظ ماحول کو عدالتی حکم پر عملدرآمد کروانے کا حکم دیدیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ابوذر سلمان خان نیازی ایڈووکیٹ کی درخواست پر عبوری تحریری حکم جاری کر دیا۔ حکم نامے میں محکمہ تحفظ ماحول کو پرچون کی دکانوں پر بھی پلاسٹک بیگز کے استعمالپر پابندی پر عملدرآمد کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔عدالتی حکم میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی ماحولیات گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور فیصل آباد میں پلاسٹک بیگز پر پابندی googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کے حکم پر عملدرآمد کیلئے علاقائی افسران کو احکامات جاری کریں، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد میں بیکریز اور ڈیپارٹمنٹل سٹورز کو پلاسٹک بیگز کا استعمال ترک کرنے کیلئے 2 ہفتے کا وقت دیا گیا۔ کیس کی مزید سماعت 9 ستمبر کو ہوگی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں