جمعه 25  ستمبر 2020ء
جمعه 25  ستمبر 2020ء

نواز شریف کو سزا سنانے والے جج کو ویڈیو سکینڈل میں نوکری سے برطرف کر دیاگیا، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کو سزا سنانے والے جج کو ویڈیو سکینڈل میں نوکری سے برطرف کر دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ارشد ملک ویڈیو سکینڈل میں گنہگار پائے گئے۔نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ ارشد ملک کو صفائی کا پورا موقع دیتے ہوئےانکوائری کے دوران موقف بھی سنا گیا۔ ملزم کے خلاف مس کنڈکٹ کے الزامات کے تحت قانونی کارروائی کی گئی ہے۔لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملزم ارشد ملک کی ریٹائر کرنے کی دائر googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); 2 درخواستیں بھی مسترد کی جاتی ہیں۔ انکوائری آفیسر جسٹس سردار احمد نعیم نے ملزم جوڈیشل افسر کیخلاف انکوائری میں نوکری سے برخاست کرنے کی سفارش کی تھی۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں