جمعه 25  ستمبر 2020ء
جمعه 25  ستمبر 2020ء

لاک ڈاؤن پابندیوں کا خاتمہ، حکومت نے ملک کے مزید 8 ائیرپورٹس کھولنے کی اجازت دے دی

اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے ملک کے مزید 8 ہوائی اڈے کھولنے کی اجازت دے دی ہے، ان ایئرپورٹس میں ہوائی اڈوں میں تربت، پنجگور، دالبندین، ڑوپ، پسنی، موہنجوداڑو، نوابشاہ اور بہاولپور شامل ہیں۔ ہوائی اڈوں کو رات12 بجے کے بعد پروازوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق سینئر جوائنٹ سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن و ترجمان عبدالستار کھوکھر نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ حکومت نے اندرون ملک فلائٹ آپریشن بحال کرنے کی اجازت دے دی ہے، اس کے ساتھ ہیحکومت نے ملک کے مزید 8 ہوائی اڈے کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔ان آٹھ ایئر googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); پورٹس میں ہوائی اڈوں میں تربت، پنجگور، دالبندین، ڑوپ، پسنی، موہنجوداڑو، نوابشاہ اور بہاولپور شامل ہیں۔ ہوائی اڈوں کو رات12 بجے کے بعد پروازوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ہوائی اڈوں سے کارگو، اسپیشل فلائٹس اور نجی پروازیں بھی آپریٹ ہوسکیں گی۔ مزید برآں وفاقی حکومت نے کورونا صورتحال میں بہتری کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ، ٹرین اور ایئرلائنز آپریشن مکمل بحال کردیا ہے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں