بدھ 30  ستمبر 2020ء
بدھ 30  ستمبر 2020ء

خلائی مخلوق اور محکمہ زراعت جیسے نام کس کیلئے استعمال ہوتے ہیں، شاہد خاقان عباسی نیب کے مشکور، نیب سے چبھتا ہوا سوال بھی پوچھ لیا

اسلام آباد (این این آئی) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ خلائی مخلوق اور محکمہ زراعت جیسے نام اسٹیبلشمنٹ کیلئے استعمال ہوتے ہیں۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے احتساب عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دوسال ہوگئے انکوائری ہورہی ہے ابھی ریفرنس دائر نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ نیب کا مشکورہوں جس نے مجھے ارب پتی لوگوں کی لسٹ میں شامل کردیا، نیب کو دوسال بعد کیسے یاد آیا؟۔ انہوں نے کہاکہ دوسال پہلے میں نیب کو اپنی تمام بینک ٹرانزیکشنزکا ریکارڈ دے چکا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ چیئرمین نیب سے پوچھوں گا googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); کہ ٹیکس پیڈ پیسے سے منی لانڈرنگ کیسے ہوتی ہے، کراچی میں جو الزام لگا ہے، الزام ہے کہ آپ نے ایم ڈی پی ایس او کو غلط لگایا ہے، انہیں پتہ ہی نہیں منسٹر نہیں لگاتا، حکومت نے دوسال میں کسی کو لگایا ہی نہیں، ریفرنس آئے گا تو اس پر بھی بات کریں گے۔انہوں نے کہاکہ خلائی مخلوق اور محکمہ زراعت جیسے نام اسٹیبلشمنٹ کیلئے استعمال ہوتے ہیں، یہ تو پرانی بات ہے اب تو لوگ سیدھا نام لیتے ہیں۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں