بدھ 30  ستمبر 2020ء
بدھ 30  ستمبر 2020ء

تیز بارشوں کی پیشگوئی، سول ایوی ایشن نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کیلئے الرٹ جاری کرتے ہوئے ہنگامی ہدایات بھی دے دیں

کراچی (این این آئی)محکمہ موسمیات کی جانب سے تیز بارشوں کی پیش گوئی کے بعد سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کراچی کے لیے الرٹ جاری کر دیا۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے کسی بھی ہنگامی صورتِ حال سے نمٹنے اور ایئر پورٹ پر موجود آلات کو موسم کی خرابی کی صورت میں محفوظ مقام پر منتقل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے شعبہ الیکٹریکل کو ٹوٹے ہوئے تاروں اور لائنوں کی مرمتکرنے کا حکم دیا گیا ہے۔سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ایئر پورٹ کنٹرول ٹاور اور googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1557484938290-0'); }); googletag.pubads().definePassback('/1001388/JW_JavedCh', [1, 1]).display(); دیگر بلند عمارتوں پر بیکن لائٹس کو بھی درست حالت میں رکھا جائے۔سی اے اے کا مزید کہنا ہے کہ مون سون کے دوران ایئر پورٹ پر کیڑے مکوڑوں اور پرندوں کے تدارک کے لیے اسپرے اور شوٹرز تعینات کیے جائیں۔سول ایوی ایشن اتھارٹی نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ ایئر پورٹ کے گرد ڈرین پائپ اور جھاڑیوں کی کٹائی اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنایا جائے۔

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں